Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
دلچسپ و عجیب

یونان: انہدام کے باوجود شہریوں کے زیرِ استعمال پُل

یونان میں ستمبر 2023 میں آنے والے تباہ کن طوفان ڈینیئل نے یونان، بلغاریہ اور ترکی میں بڑے پیمانے پر تباہی مچائی، جس کے نتیجے میں ہزاروں افراد جان سے گئے، اربوں ڈالر کا نقصان ہوا اور اہم بنیادی ڈھانچہ بھی شدید متاثر ہوا۔یونان کے علاقے تھیسالی میں سیلاب کے باعث 79 پل ناقابلِ استعمال ہو گئے، جن میں پلائیوپیرگوس پل بھی شامل تھا، جو درمیان سے بیٹھ کر منہدم ہو گیا۔یہ پل ٹیمپی اور اگیا کی ساحلی آبادیوں کو آپس میں ملانے کا ایک اہم راستہ ہے۔ اگرچہ حکام نے پل کو 2023 سے ٹریفک کے لیے بند قرار دے رکھا ہے لیکن اسے مکمل طور پر بند یا محفوظ نہیں کیا گیا۔ جس کے باعث بعض شہری انتباہی بورڈز کو نظر انداز کرتے ہوئے اپنی جان خطرے میں ڈال کر اس پر سے گزر رہے ہیں۔ مقامی اخبار کی ڈرون ویڈیو میں ایک فورڈ رینجر گاڑی کو انتہائی احتیاط سے منہدم پل عبور کرتے ہوئے دیکھا گیا۔مقامی افراد کے مطابق کئی ڈرائیور طویل متبادل راستہ اختیار کرنے کے بجائے وقت اور ایندھن بچانے کے لیے یہی خطرناک راستہ استعمال کرتے ہیں۔رپورٹس کے مطابق بعض اوقات سیاح بھی غلطی سے اسی پل تک پہنچ جاتے ہیں، جہاں انتباہی علامات دیکھ کر انہیں واپس لوٹنا پڑتا ہے یا پھر انتہائی خطرناک انداز میں پل عبور کرنے کا خطرہ مول لینا پڑتا ہے۔ماہرین نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی حفاظت کو ترجیح دیتے ہوئے منہدم پل استعمال کرنے سے گریز کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button