Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
کھیل

ویسٹ انڈیز کے عظیم کرکٹر سر گیری سوبرز انتقال کرگئے

ویسٹ انڈیز کے سابق آل راؤنڈر اور تاریخ کے عظیم ترین کھلاڑیوں میں شامل سرگیری سوبرز 89 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ویسٹ انڈیز کرکٹ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ کرکٹ کی تاریخ کے عظیم ترین آل راؤنڈر تصور کیے جانے والے گیری سوبرز اپنی 90 ویں سالگرہ سے محض 11 روز قبل جمعے کو بارباڈوس میں اپنے گھر میں خالق حقیقی سے جا ملے۔سرگیری سوبرز کے انتقال پر جذباتی بیان میں کہا گیا کہ ‘ایک عظیم اننگز اپنے اختتام کو پہنچی، ہمارے دلوں میں اب اور ہمیشہ کے لیے سر گیری سوبرز’۔ گیری سوبرز 28 جولائی 1936 کو بارباڈوس کے علاقے سینٹ مائیکل میں پیدا ہوئے اور 6 بہن بھائیوں میں ان کا پانچواں نمبر تھا، ان کے والد کینیڈا کے مرچنٹ نیوی کے ملاح تھے اور جرمن فوج کے حملے میں جاں بحق ہوگئے جب ان کا جہاز ڈوب گیا تھا۔بارباڈوس کی ٹیم کی جانب سے انہوں نے 16 سال کی عمر میں فرسٹ کلاس کیریئر کا آغاز کیا اور 1954 میں 17 سال کی عمر میں انگلینڈ کے خلاف کنگسٹن اوول میں ویسٹ انڈیز کی جانب سے اپنا پہلا ٹیسٹ کھیلا تاہم اپنی پہلی سنچری 26 فروری 1958 کو پاکستان کے خلاف بنائی اور آؤٹ ہوئے بغیر ریکارڈ 365 رنز کی اننگز کھیلی۔ٹیسٹ کرکٹ کی ایک اننگز میں سب سے بڑی اننگز کا ریکارڈ انکے پاس 36 سال تک رہا تاہم یہ ریکارڈ ان کے ہم وطن برائن لارا نے 1994 میں انگلکینڈ انٹیگا میں 375 رنز بنا کر توڑ دیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button