Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی

پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں پر ریکارڈ رفتار، اعلیٰ معیار اور شفافیت کیساتھ کام جاری ہے:وزیراعلیٰ مریم نواز

لاہور (آصف اقبال) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں پر ریکارڈ رفتار، اعلیٰ معیار اور شفافیت کے ساتھ کام جاری ہے، جس کے نتیجے میں صرف 75 دنوں میں 1129 سڑکیں مکمل کر کے قومی سطح پر نئی مثال قائم کی گئی ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت محکمہ مواصلات و تعمیرات کے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں روڈ سیکٹر پورٹ فولیو، فنڈز کے استعمال اور جاری منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ رواں سال اپریل سے جولائی تک پنجاب بھر میں تقریباً 6 ہزار کلومیٹر سڑکوں کا جال بچھایا گیا، جبکہ وزیراعلیٰ کے دورِ حکومت کے تقریباً ڈھائی برس میں مجموعی طور پر 32 ہزار سڑکیں مکمل کی جا چکی ہیں۔بریفنگ کے مطابق "سوہنے پنڈ، سوہنیاں راہواں” پروگرام کے تحت صرف 75 دنوں میں 30 ارب روپے کی لاگت سے 1129 سڑکیں مکمل کی گئیں، جن کی مجموعی لمبائی 1795 کلومیٹر ہے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ لوکل روڈز پروگرام میں 79 ارب روپے کی لاگت سے 1567 اسکیمیں شامل ہیں، جن کے تحت 3400 کلومیٹر طویل سڑکیں تعمیر کی جا رہی ہیں، جبکہ ترقیاتی فنڈز کے 99 فیصد استعمال کو یقینی بنایا گیا۔اجلاس میں بتایا گیا کہ فیلڈ اسٹاف نے دن رات تین شفٹوں میں کام کر کے منصوبے مقررہ مدت میں مکمل کیے، جبکہ روڈ ریسٹوریشن منصوبوں میں 11 ارب روپے کی تاریخی بچت بھی کی گئی۔ وزیراعلیٰ نے محکمہ مواصلات و تعمیرات کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے تمام زیر تعمیر منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت کی۔اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ 93.5 کلومیٹر طویل ملتان۔وہاڑی ڈوئل روڈ، 24 کلومیٹر فیصل آباد۔چنیوٹ ڈوئل روڈ اور 13 کلومیٹر طویل ٹورازم ہائی وے ڈوئل روڈ مکمل ہو چکی ہیں۔ روڈ ریسٹوریشن پروگرام فیز ون کی 86 اسکیموں پر 77 فیصد جبکہ فیز ٹو کی 41 اسکیموں پر 31 فیصد کام مکمل کیا جا چکا ہے۔ مزید بتایا گیا کہ سیلاب سے متاثرہ تمام 124 سڑکیں بحال کر دی گئی ہیں۔اجلاس میں پنجاب رنگ روڈ اتھارٹی کے تحت 6 جدید سروس ایریاز کے قیام کی منظوری بھی دی گئی، جن سے سالانہ 50 کروڑ روپے آمدن متوقع ہے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ یہ تمام سروس ایریاز رواں سال دسمبر تک فعال کیے جائیں اور رنگ روڈ سمیت پنجاب کی تمام شاہراہوں پر بین الاقوامی معیار کے مطابق لین مارکنگ اور انٹری و ایگزٹ پوائنٹس کی خوبصورتی کو یقینی بنایا جائے۔اجلاس میں نئے مالیاتی پروگرام کے تحت سڑکوں کی تعمیر کی 42 نئی اسکیموں، لوکل روڈز کے لیے 17 ارب روپے، وزیراعلیٰ انیشیٹو کے لیے 17.23 ارب روپے، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت 907 منصوبوں، سیلاب سے متاثرہ مقامی سڑکوں کی فوری بحالی اور سابقہ حکومتوں کے نامکمل منصوبوں کی تکمیل کے لیے 14 ارب روپے مختص کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔ آخر میں محکمہ مواصلات و تعمیرات کی جانب سے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو یادگاری سووینئر پیش کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button