Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی

غیر ملکی خواتین کیس کی ہر پہلو سے میرٹ پر تحقیقات جاری، کسی کو نہیں چھوڑا جائے گا، ڈی آئی جی آپریشنز

لاہور (آصف اقبال )ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے کہا ہے کہ لاہور میں دو غیر ملکی خواتین سے متعلق مبینہ اغوا اور زیادتی کے کیس کی تفتیش شواہد، فرانزک، میڈیکل رپورٹس اور ملزمان کے بیانات کی روشنی میں ہر پہلو سے جاری ہے، جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت ہے کہ اگر کوئی بھی شخص قصوروار ثابت ہوا تو اسے قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے۔پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل کامران نے بتایا کہ سیف سٹی کی اطلاع پر فوری کارروائی کرتے ہوئے گاڑی کا نمبر ٹریس کیا گیا، جس کی مدد سے ملزمان تک رسائی حاصل ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ دونوں خواتین 29 جون کو اسلام آباد سے لاہور آئی تھیں، جبکہ تحقیقات کے دوران سرگودھا سمیت مختلف علاقوں میں چھاپے مارے گئے اور سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے گاڑی کی مکمل ٹریول ہسٹری بھی حاصل کی گئی۔ڈی آئی جی کے مطابق خواتین کا میڈیکل کرایا گیا ہے، ملزمان سے ریمانڈ کے دوران مزید شواہد بھی حاصل ہوئے ہیں، جبکہ دونوں غیر ملکی خواتین پولیس کی تحقیقات پر اطمینان کا اظہار کر چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے خود رابطہ کر کے واضح ہدایت دی ہے کہ کیس کی مکمل، شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائیں اور قانون کی عملداری ہر صورت یقینی بنائی جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button