Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
کھیل

جنوبی کوریا کی ہاکی ٹیم 27 جولائی سے پاکستان کا دورہ کرے گی

اسلام آباد: پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین وانی کی کاوشوں سے جنوبی کوریا کی مینز نیشنل ہاکی ٹیم 27 جولائی سے 9 اگست 2026 تک پاکستان کا دورہ کرے گی۔اس حوالے سے اسلام آباد میں خصوصی ٹریننگ کیمپ اور پاکستان کی قومی ہاکی ٹیم کے خلاف پریکٹس میچز کا انعقاد کیا جائے گا۔جنوبی کوریا کا 25 رکنی وفد پاکستان پہنچے گا، جس میں 20 کھلاڑی اور 5 آفیشلز شامل ہوں گے۔ دورے کے دوران کورین ٹیم پاکستان کے جدید ہاکی انفرا اسٹرکچر سے استفادہ کرتے ہوئے باقاعدہ ٹریننگ سیشنز کرے گی اور قومی ٹیم کے ساتھ متعدد پریکٹس میچز میں حصہ لے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button