Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
شوبز

معروف گلوکارہ دعا لیپا کی اٹلی میں شادی کی دلکش تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

معروف گلوکارہ دعا لیپا اور اداکار کالم ٹرنر نے اٹلی کے جزیرے سسلی میں ہونے والی اپنی شاندار شادی کی تقریب کی سرکاری تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دیں۔30 سالہ دعا لیپا نے انسٹاگرام پر تصاویر کا ایک مجموعہ پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں Mr & Mrs لکھا، جس کے بعد مداحوں کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔شادی کی تقریب میں دعا لیپا نے معروف فیشن ہاؤس چنیل (Chanel) کا خصوصی ہاؤٹ کوچر گاؤن زیب تن کیا، جسے ڈیزائنر میتھیو بلیزی نے تیار کیا تھا۔ گاؤن کو پروں اور کرسٹل کی نفیس کڑھائی سے مزین کیا گیا تھا۔چنیل کے مطابق یہ دلہن کا لباس پیرس میں واقع فیشن ہاؤس کے مشہور ایٹیلیئرز میں ہاتھ سے تیار کیا گیا، جبکہ دعا لیپا کے عروسی دوپٹے پر بھی موتیوں اور پروں کی ہاتھ سے کڑھائی کی گئی تھی۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button