Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی
Trending

یمنی سپائیڈر مین آتش فشاں پہاڑ میں گر کرہلاک

یمن میں سوشل میڈیا پر شہرت حاصل کرنے والے فری کلائمبر الققع بن عنتر ہولناک حادثے میں جان کی بازی ہار گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 30 سالہ الققع بن عنتر، جنہیں آن لائن دنیا میں “اسپائیڈر مین آف یمن” کے نام سے جانا جاتا تھا، جمعہ کے روز جنوبی صوبے الضالع میں واقع حرضۃ دمت آتش فشاں کے تقریباً 120 میٹر گہرے گڑھے میں چڑھائی کے دوران نیچے گر گئے۔وہ بغیر حفاظتی رسوں اور آلات کے خطرناک چٹانوں اور پہاڑوں پر چڑھنے کی ویڈیوز کے باعث سوشل میڈیا پر مشہور تھے۔حادثے کے بعد مقامی سول ڈیفنس اور ریسکیو ٹیموں نے تقریباً 24 گھنٹے طویل سرچ اینڈ ریکوری آپریشن کے بعد ان کی لاش برآمد کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button