بین الاقوامی
بھارت: مسافر طیارے کے اسپیکر میں چھپایا گیا تقریباً 3 کلوگرام سونا برآمد

بھارتی ائیرلائن کے ایک طیارے کے اسپیکر میں چھپایا گیا کروڑوں روپے مالیت کا سونا ضبط کرلیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق احمد آباد کے ائیرپورٹ پر کسٹم حکام نے سونے کی اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنادیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ دبئی سے آنے والی انڈیگو ائیرلائن کے ایک طیارے کے اسپیکر میں 2.8 کلو گرام سونا چھپایا گیا تھا جس کی مالیت 4 کروڑ بھارتی روپے سے زائد ہے۔کسٹم حکام نے بتایا کہ سونے کو طیارے کے اسپیکر میں ایک کالے ٹیپ میں لپیٹ کر بہت مہارت سے چھپایا گیا تھا جسے کسٹم حکام نے ائیر کرافٹ انجینئرز کی مدد سے صبط کرلیا۔



