Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی
Trending

ایران سے ہیلی کاپٹر گرانے کا بدلہ لے گیا:سینٹ کام

واشنگٹن: امریکی فوج نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے خلاف اس کی جوابی فوجی کارروائی مکمل ہو چکی ہے۔ امریکی حکام کے مطابق یہ حملے آبنائے ہرمز کے قریب ایک امریکی حملہ آور ہیلی کاپٹر کے حادثے کے بعد کیے گئے۔امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ امریکی افواج نے ’دفاعی نوعیت کی کارروائی‘ کے تحت ایران میں متعدد فوجی اہداف کو نشانہ بنایا۔سینٹکام کے مطابق امریکی فضائیہ اور بحریہ کے جنگی طیاروں نے آبنائے ہرمز کے قریب واقع ایرانی فضائی دفاعی نظام، زمینی کنٹرول اسٹیشنز اور نگرانی کے ریڈار مراکز پر انتہائی درست ہتھیاروں کے ذریعے حملے کیے۔امریکی فوج کا کہنا ہے کہ کارروائی کا مقصد خطے میں امریکی افواج اور مفادات کے تحفظ کو یقینی بنانا تھا۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ تمام حملے کامیابی کے ساتھ مکمل کر لیے گئے ہیں۔یہ کارروائی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب خطے میں امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی ایک بار پھر بڑھ رہی ہے۔ حالیہ دنوں میں دونوں ممالک کی جانب سے ایک دوسرے پر حملوں اور فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کے دعوے کیے گئے ہیں، جس کے باعث مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال مزید حساس ہو گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button