
روسی صدر ولادمیر پیوٹن نے یوکرینی صدر زیلنسکی کی طرف سے براہ راست ملاقات کی تجویز کو مسترد کردیا ہے اور کہا ہے کہ یہ بدتمیزی ہے اور اس میں کوئی فائدہ نہیں۔ 2022 میں یوکرین جنگ شروع ہونے کے بعد سے یوکرینی صدر کا یہ پہلا عوامی پیغام براہ راست پیوٹن کے نام بھیجا گیا ہے۔سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل اکنامک فورم میں خطاب کرتے ہوئے پیوٹن نے زیلنسکی کے کھلے خط کو میٹنگ کی تجویز کو بدتمیزی قرار دیا۔پیوٹن کا کہنا تھا کہ کیا یہ ذاتی ملاقاتوں اور بات چیت کے لیے حالات پیدا کرنے کا طریقہ ہے، یا ایسا ماحول بنانے کی کوشش ہے جس سے کوئی بھی ذاتی ملاقات ناممکن ہو؟۔ میرے خیال میں یہ بعد والی بات ہے۔پیوٹن نے مزید کہا کہ ایک روسی تاجر نے گزشتہ ماہ یوکرین کے دارالحکومت کیف کا سفر کیا تھا جہاں زیلنسکی نے انہیں مجھ سے ذاتی ملاقات کا پیغام دیا۔



