Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی
Trending

کیوبا کے صدر بھی ٹرمپ کے نشانے پر،اہلیہ سمیت پابندیوں کا شکار

امریکا نے کیوبا کے صدر میگوئل ڈیاز کینیل سمیت ان کی اہلیہ اور تین دیگر افراد پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق یہ پابندیاں کیوبا کی قیادت پر دباؤ ڈالنے کے لیے ٹرمپ انتظامیہ کا تازہ ترین اقدام ہے۔پابندیوں میں سابق صدر راؤل کاسترو اور ولما ایسپن کے اکلوتے بیٹے الیجینڈرو کاسترو ایسپین بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کیوبا کے دفاع اور قومی سلامتی کمیشن کے مشیر کے طور پر خدمات انجام دیں۔ کاسترو ایسپن کے بیٹے، راؤل الیجینڈرو کاسترو کالس کو بھی فہرست میں شامل کیا گیا۔یہ پابندیاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جزیرے کے خلاف پابندیوں میں توسیع کے ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کرنے کے بعد لگائی گئی ہیں۔واضح رہے کہ جنوری میں وینزویلا کے رہنما نکولس مادورو کو ہٹانے کے بعد سے ٹرمپ کیوبا کیخلاف فوجی کارروائی کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ علاوہ ازیں توانائی کی ناکہ بندی کا بھی حکم دیا گیا تھا جس کی وجہ سے پورے جزیرے میں شدید بلیک آؤٹ، خوراک کی قلت اور معاشی تباہی ہوئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button