Select Language:
Urdu / English / Bengali / Hindi
بین الاقوامی

کینیا میں اسکول کو آگ لگانے والے 8 طلبا گرفتار

کینیا کے حکام نے اسکول میں آگ لگانے والے 8 طلبا کو گرفتار کرلیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق لڑکیوں کے بورڈنگ اسکول میں آتشزدگی کے شبے میں آٹھ طالب علموں کو گرفتار کیا گیا ہے جس میں 16 طالبات ہلاک ہو گئی تھیں۔پولیس کے ڈائریکٹوریٹ آف کریمنل انویسٹی گیشن نے بتایا کہ کینیا کے وسطی علاقے ناکورو میں ہاسٹل میں آگ لگنے سے کم از کم 16 طلبا ہلاک ہو گئے تھے۔واضح رہے کہ فائر فائٹرز اور پولیس افسران نے آگ پر قابو پانے اور دیگر طلباء کو باہر نکالنے کے لیے کافی محنت کی تھی۔ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی تھی۔ اسی طرح 2024 میں بھی قریبی نیری کاؤنٹی کے ایک پرائمری بورڈنگ اسکول میں آگ لگنے سے 21 طلباء ہلاک ہو گئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button