شوبز

سلمان خان نے کونسی فلم کیلئے برف پر خود کترینہ کی پینٹنگ بنائی؟

بالی ووڈ فلم ڈائریکٹر علی عباس ظفر نے انکشاف کیا ہے کہ فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ میں اسٹار اداکار سلمان خان نے کترینہ کا پورٹریٹ خود بنایا تھا۔ ایک حالیہ گفتگو کے دوران علی عباس نے بتایا کہ فلم دل دیا گلاں میں ایک منجمد جھیل پر جو کترینہ کا پورٹریٹ دکھایا گیا تھا وہ اصلی تھا جوکہ سلمان خان نے خود برف پر رنگوں کا استعمال کرتے ہوئے بنایا تھا۔ ہدایتکار کا کہنا تھا کہ سلمان نے یہ پورٹریٹ آسٹریا کی ایک منجمد شدہ جھیل کو بطور کینوس استعمال کرتے ہوئے بنایا تھا جس کو دیکھ کر سب ہی حیران تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ سلمان خان کی فلم میں کترینہ سے کیمسٹری اور یہ پورٹریٹ ان کی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ یاد رہے کہ سلمان خان اور کترینہ کی فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ 2017 میں ریلیز ہوئی تھی جس کا گانا دل دیا گلاں عاطف اسلم نے گایا تھا اور یہ بےحد مقبول ہوا تھا۔یہ بات سب ہی جانتے ہیں کہ سلمان خان ساتھی اداکارہ کترینہ کو بےحد پسند کرتے تھے اور انہیں شادی کی پیشکش بھی کر چکے تھے برف پر یہ پورٹریٹ بھی ان کی محبت کا اظہار ہے تاہم کترینہ نے اداکار وکی کوشل سے شادی کرلی جس کے بعد سے اب تک ان کی ایک ساتھ کوئی فلم نہیں آئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button