Select Language:
Urdu / English / Bengali / Hindi
بین الاقوامی

مودی کو تنقید کا نشانہ بنانے والی ناروے کی صحافی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس معطل

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو آزادی صحافت پر چیلنج کرنے والی ناروے کی خاتون صحافی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس معطل کردیے گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ناروے کی ایک صحافی خاتون نے دعویٰ کیا ہے کہ اُن کے فیس بُک اور انسٹاگرام اکاؤنٹس بلاک کردیے گئے ہیں صرف اس وجہ سے کہ انہوں نے مودی کے اوسلو کے دورے کے دوران انہیں آزادی صحافت کیخلاف پالیسیاں اپنانے پر چیلنج کیا۔مقامی اخبار Dagsavisen کی رپورٹر ہیلی لنگ نے کہا کہ انہوں نے بھارتی وزیر اعظم اور سینئر سفارت کاروں سے بھارت میں آزادی صحافت مخالف پالیسیوں پر بات کی جس کے بعد انہیں میٹا دونوں پلیٹ فارمز سے معطل کردیا گیا ہے۔خاتون صحافی نے عوام کے نام پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ اگر آپ انسٹاگرام یا فیس بک کے ذریعے مجھ سے رابطے کی کوشش کر رہے ہیں تو میں آپ کو بتانا چاہوں گی کہ مجھے دونوں اکاؤنٹس سے معطل کر دیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ میں زیادہ سے زیادہ ہندوستانیوں کو جواب دینا چاہتی تھی لیکن میرے جوابات میں اب تاخیر ہو جائے گی۔ مجھے امید ہے کہ میں اپنے اکاؤنٹس واپس حاصل کر لوں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button