Select Language:
Urdu / English / Bengali / Hindi
کھیل

خواتین فٹبالرز کی خفیہ ویڈیوز بنانے والے سابق کوچ پر تاحیات پابندی عائد

یوئیفا نے خواتین فٹبالرز کی خفیہ ویڈیوز بنانے والے سابق کوچ پیٹر ولاچوفسکی پر تاحیات پابندی عائد کر دی ہے۔یورپی فٹبال کی گورننگ باڈی نے تحقیقات کے بعد فیصلہ سنایا کہ کوچ نے غیر اخلاقی رویہ اپنایا اور فٹبال کی ساکھ کو نقصان پہنچانے والے اقدامات کیے۔42 سالہ ولاچوفسکی کو گزشتہ برس جمہوریہ چیک کی عدالت نے 14 خواتین کھلاڑیوں کی خفیہ ویڈیوز بنانے کے جرم میں ایک سال قید کی معطل سزا اور پانچ سالہ پابندی لگائی تھی۔پولیس نے ستمبر 2023 میں اس وقت کارروائی کی جب انٹرنیٹ پر خفیہ طور پر ریکارڈ کی گئی ویڈیوز سامنے آئیں۔رپورٹ کے مطابق کوچ نے کیمرہ ایک بیگ میں چھپا کر ڈریسنگ رومز اور شاورز میں ریکارڈنگ کی جبکہ متاثرہ کھلاڑیوں میں کم عمر لڑکیاں بھی شامل تھیں۔فیفا سے بھی درخواست کی گئی ہے کہ اس پابندی کو دنیا بھر میں نافذ کیا جائے۔علاوہ ازیں چیک فٹبال ایسوسی ایشن کو ہدایت دی گئی ہے کہ کوچ کا لائسنس منسوخ کیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button