Select Language:
Urdu / English / Bengali / Hindi
بین الاقوامی
Trending

امریکہ نے ایران سے افزودہ یورینیم کاکنٹرول مانگ لیا

ایران کی خبر ایجنسی نے امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ مذاکرات سے متعلق اہم تفصیلات اور دونوں ممالک کے مطالبات کی فہرست جاری کر دی ہے، جس کے بعد خطے میں جاری کشیدگی اور سفارتی کوششوں پر نئی بحث شروع ہوگئی ہے۔ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا نے مذاکرات کیلئے کئی سخت شرائط پیش کی ہیں، جن میں ایران کو کسی قسم کا ہرجانہ یا جنگی معاوضہ نہ دینے کی شرط بھی شامل ہے۔رپورٹ کے مطابق امریکا نے ایران سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تقریباً 400 کلوگرام افزودہ یورینیم امریکا منتقل کرے۔ اس کے علاوہ امریکا نے تجویز دی ہے کہ ایران کو صرف ایک جوہری تنصیب فعال رکھنے کی اجازت دی جائے۔ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی شرائط میں یہ بھی شامل ہے کہ ایران کے منجمد اثاثے بحال نہ کیے جائیں، جبکہ جنگ بندی کو بھی مستقبل کے مذاکرات سے مشروط رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔دوسری جانب ایران نے واضح کیا ہے کہ کسی بھی مذاکرات سے پہلے مکمل جنگ بندی بنیادی شرط ہوگی۔ ایرانی حکام کے مطابق جنگ بندی صرف ایران تک محدود نہیں بلکہ لبنان سمیت تمام محاذوں پر ہونی چاہیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button