Select Language:
Urdu / English / Bengali / Hindi
شوبز

تبو نے بالی ووڈ کی خوفناک حقیقت بے نقاب کردی

اداکارہ تبو نے حال ہی میں بالی ووڈ میں خواتین کے لیے کام کرنے کی مشکلات اور انڈسٹری میں عمر کے اثرات پر کھل کر بات کی ہے۔مضبوط اداکاری کے لیے جانی جانے والی 54 سالہ اداکارہ نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ بالی ووڈ میں اداکارہ کی صلاحیتوں سے زیادہ اس کی عمر پر زور دیا جاتا ہے۔تبو نے کہا کہ لوگ آپ کی عمر کے بارے میں آپ سے زیادہ فکر مند ہوتے ہیں۔ وہ آپ کے سامنے آئینہ رکھنا چاہتے ہیں، جیسے کہ آپ کے پاس گھر پر آئینہ نہ ہو۔ عمر ایک دن میں نہیں بڑھتی، یہ روزمرہ کا تجربہ ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ انڈسٹری میں اکثر خواتین کو بات چیت میں مہارت یا ڈپلومیسی اختیار کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔اداکارہ نے بتایا کہ انہیں اکثر کہا جاتا ہے کہ اگر کسی فلم کا حصہ نہیں بننا، تو اصل وجہ نہ بتائیں، بس تاریخوں کا بہانہ بنائیں لیکن میں ایسا نہیں کرتی، اگر مجھے کہانی پسند نہیں، تو مجھے پسند نہیں، اور میں یہی کہتی ہوں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button