
بیجنگ:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر ژی جن پنگ کے درمیان بیجنگ کے گریٹ ہال میں اہم ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات، عالمی استحکام اور تجارت کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔چینی صدر شی جن پنگ نے امریکی صدر اور ان کے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ سے بیجنگ میں ملاقات پر خوشی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ چین اور امریکا کے تعلقات کا استحکام نہ صرف دونوں ممالک بلکہ پوری دنیا کے لیے مثبت اہمیت رکھتا ہے۔شی جن پنگ کا کہنا تھا کہ چین اور امریکا دنیا کی دو بڑی طاقتیں ہیں اور عالمی امن و استحکام کا فروغ دونوں ممالک کا مشترکہ مقصد ہونا چاہیے۔چین کی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ میٹنگ کے اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا کہ صدر شی جن پنگ نے کہا کہ تائیوان کا معاملہ چین امریکا تعلقات کا سب سے اہم مسئلہ ہے۔ اگر تائیوان معاملے پر کوئی بھی غلط کی گئی تو دونوں ممالک آپس میں ٹکرا سکتے ہیں یا باقاعدہ تصادم بھی ہوسکتا ہے۔ جس کیوجہ سے چین اور امریکا کے تعلقات کو ایک انتہائی خطرناک صورتحال میں چلے جائیں گے۔چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ امریکی صدر اور چینی صدر کے درمیان ملاقات کے دوران مشرقِ وسطیٰ کی جنگ، یوکرین تنازع اور جزیرہ نما کوریا سے متعلق امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ دونوں سربراہانِ مملکت نے اہم بین الاقوامی اور علاقائی مسائل پر خیالات کا تبادلہ کیا جن میں مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال، یوکرین بحران اور جزیرہ نما کوریا شامل ہیں۔اس موقع پر صدر ٹرمپ نے چین میں پرتپاک استقبال پر شکریہ ادا کرتے ہوئے ژی جن پنگ کو عظیم رہنما قرار دیا اور کہا کہ ان کے چینی صدر کے ساتھ تعلقات ہمیشہ شاندار رہے ہیں۔



