کھیل
آئی پی ایل میں فکسنگ کا ایک اور واضح ثبوت؟ اکشر پٹیل کی مشکوک حرکت زیر بحث

مسلسل تنازعات میں گھری آئی پی ایل میں ایک کے بعد ایک نیا تنازع جنم لے رہا ہے۔ابتدائی سیزن سے میچ فکسنگ اور کالے جادو سمیت کئی بڑے اسکینڈلز کی زد میں رہنے والی آئی پی ایل کے رواں سیزن میں بھی میچ فکسنگ کی بازگشت سنائی دیتی رہی ہے۔چند روز قبل سن رائزرز حیدرآباد اور پنجاب کنگز کے درمیان کھیلے گئے میچ میں تین انتہائی آسان کیچز ڈراپ کیے جانے پر شکوک شبہات بڑھ گئے تھے۔ایسے ہی اب ایک اور میچ میں اکشر پٹیل کے انتہائی آسان کیچ کو پکڑنے کی کوشش ہی نہ کرنے پر فکسنگ الزامات کو تقویت ملنے لگی ہے۔گزشتہ روز پنجاب کنگز کے خلاف میچ میں دہلی کیپیٹلز کے کپتان اکشر پٹیل نے آسان کیچ پکڑنے کی کوشش ہی نہیں کی بلکہ گیند کو زمین پر گرنے دیا۔



