Select Language: Urdu/English/Bengali
بین الاقوامی
Trending

ایرانی تجاویز مسترد،ٹرمپ کاجنگ بندی معاہدہ ختم ہونے کا عندیہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے پیش کی گئی جنگ بندی تجویز کو احمقانہ اور ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ معاہدہ “لائف سپورٹ” پر ہے اور کسی بھی وقت ختم ہوسکتا ہے۔وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ میں کہوں گا کہ جنگ بندی معاہدہ آخری سانسیں لے رہا ہے، بالکل اسی طرح جیسے ڈاکٹر آکر کہے کہ آپ کے عزیز کے زندہ بچنے کے امکانات صرف ایک فیصد رہ گئے ہیں۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ ایران اور امریکا کے درمیان موجودہ صورتحال انتہائی نازک مرحلے میں داخل ہوچکی ہے۔امریکی صدر نے ایران کی جانب سے پیش کیے گئے حالیہ امن منصوبے کو بھی سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک بے وقوفانہ تجویز ہے اور کوئی بھی اسے قبول نہیں کرے گا۔صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران نے اپنی نئی تجویز میں ایٹمی ہتھیار نہ بنانے کی بات واضح طور پر نہیں کی۔ اس لیے بھی ایران کے ساتھ جنگ بندی کی صورتحال اب بھی غیر یقینی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button