Select Language
بین الاقوامی
Trending

سربراہ فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن مارٹی میکرے کی ’’چھٹی‘‘ کافیصلہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مبینہ طور پر فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) کے چیف مارٹی میکرے کو عہدے سے ہٹانے پر غور کر رہے ہیں۔امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق وائٹ ہاؤس نے اس حوالے سے ابتدائی منظوری دے دی ہے، تاہم حتمی فیصلہ ابھی ہونا باقی ہے۔رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ مارٹی میکرے کو ویپ مصنوعات کی منظوری، اسقاط حمل کی خصوصی دوا سے متعلق پالیسی اور ایف ڈی اے کے اندرونی انتظامی تنازعات پر شدید تنقید کا سامنا تھا۔ خاص طور پر فلیورڈ ویپس کی منظوری میں تاخیر نے ٹرمپ انتظامیہ اور بعض ریپبلکن حلقوں کو ناراض کیا۔ذرائع کے مطابق اگر میکرے کو ہٹایا جاتا ہے تو ایف ڈی اے کے ڈپٹی کمشنر کائل ڈائمینٹس کو عارضی سربراہ بنایا جاسکتا ہے جبکہ سابق ایف ڈی اے حکام اسٹیفن ہان اور بریٹ گروؤر کے نام بھی ممکنہ متبادل کے طور پر زیر غور ہیں۔ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو میں براہِ راست اس منصوبے کی تصدیق نہیں کی، لیکن امریکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس میں اس معاملے پر سنجیدہ مشاورت جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button