Select Language
بین الاقوامی

7 اکتوبر کے بعد اسرائیل میں غیریہودیوں کیخلاف نفرت تیزی سے بڑھ رہی ہے، فلسطینی پادری

مقبوضہ یروشلم میں لاطینی چرچ کے چیف پادری پیئرباتیستا پیزابیلا نے خبردار کیا ہے کہ غزہ تنازعے کے آغاز کے بعد اسرائیلی معاشرے میں انتہا پسندی تیزی سے بڑھ رہی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پادری کا کہنا تھا کہ عربوں اور غیر یہودیوں کے خلاف بڑھتا ہوا "توہین کا کلچر” اسرائیلی معاشرے میں تیزی سے پروان چڑھ رہا ہے۔اٹلی کے اخبار کوریئر ڈیلا سیرا کے ساتھ ایک انٹرویو میں بات کرتے ہوئے پیئرباتیستا نے کہا کہ غزہ میں اسرائیلی فوجی آپریشن کے بعد پیدا ہونے والے ماحول نے انتہا پسندانہ بیان بازی کو بڑھاوا دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے اس تناظر میں انتہا پسندی زور پکڑ رہی ہے۔ ہم اسرائیلی سول سوسائٹی کے بعض شعبوں میں اس کے نتائج دیکھ رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلیوں میں یہ کلچر صرف عربوں کیخلاف ہی نہیں ہے بلکہ ہر اس چیز کیخلاف ہے جو یہودی نہیں ہے اور یہ کلچر بدقسمتی سے بڑھ رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button