Select Language
شوبز

مایا خان کی وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید

معروف اداکارہ اور ٹی وی میزبان مایا خان ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئی ہیں، ان کا ایک حالیہ ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔اس وائرل ویڈیو میں مایا خان نے اپنے وزن میں کمی اور اس سے جڑے تجربات پر بات کی۔ مایا خان نے انکشاف کیا کہ زائد وزن کے باعث انہیں طویل عرصے تک تنقید، تضحیک اور فیشن انڈسٹری سے دوری کا سامنا کرنا پڑا۔اداکارہ کے مطابق ڈیزائنرز بھی ان کے لیے مناسب سائز کے کپڑے مہیا کرنے سے قاصر تھے اور ایکس ایل یا ڈبل ایکس ایل کپڑوں کیلئے منع کردیتے تھے جس سے انہیں پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ مایا خان کے ان بیانات پر انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ کئی صارفین نے ان پر منافقت کا الزام عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ماضی میں وہ خود دوسروں کی جسمانی ساخت پر طنز کیا کرتی تھیں۔ ایک صارف نے لکھا، ’’یہ وہی مایا خان ہیں جو مارننگ شوز میں دوسروں کا مذاق اڑاتی تھیں۔‘‘مایا خان جو ماضی میں متنازع مارننگ شوز کی وجہ سے شہرت اور تنقید کا شکار رہی ہیں، حالیہ عرصے میں ڈرامہ سیریلز کے ذریعے دوبارہ اسکرین پر جلوہ گر ہوئی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button