
کاتانیا : معروف ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ اور آئرش اداکار لیام کننگھم نے ایک انسانی ہمدردی مشن کے تحت غزہ کا رخ کر لیا ہے تاکہ اسرائیلی محاصرے کو چیلنج کیا جا سکے۔فریڈم فلوٹیلا کولیشن کے مطابق ان کا امدادی جہاز مدلیناٹلی کی بندرگاہ کاتانیا سے روانہ ہوا۔ اس جہاز پر 12 رضا کاروں کا عملہ سوار ہے اور ان کے ہمراہ کچھ بنیادی لیکن علامتی امدادی سامان بھی موجود ہے۔گریٹا تھنبرگ نے روانگی سے قبل کہا: ہم یہ سب اس لیے کر رہے ہیں کیونکہ جب تک ہم کوشش کرتے رہیں گے، ہم انسانیت کا دامن تھامے رکھیں گے۔ لیکن جیسے ہی ہم خاموش ہو جائیں گے، ہم سب کچھ ہار جائیں گے۔انہوں نے مزید کہا: "یہ مشن جتنا خطرناک ہے، اس سے کہیں زیادہ خطرناک دنیا کی خاموشی ہے، جو نسل کشی کے شکار افراد کے حق میں آواز نہیں اٹھا رہی۔یاد رہے کہ اسی تنظیم کا ایک اور جہازکانشس رواں ماہ کے آغاز میں مالٹا کے قریب دو ڈرون حملوں کا نشانہ بنا تھا، جس کا الزام تنظیم نے اسرائیل پر عائد کیا۔ تاہم اسرائیل نے اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔اقوام متحدہ کے مطابق غزہ میں صورتحال اکتوبر 2023 کے بعد سے بدترین ہے۔ حالیہ دنوں میں امدادی سرگرمیوں میں معمولی بحالی ہوئی ہے، تاہم عالمی اداروں نے غزہ ہیومینٹیرین فاؤنڈیشن سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے جو کہ امریکہ اور اسرائیل کی پشت پناہی سے بنائی گئی ہے۔ ان کا مؤقف ہے کہ یہ فاؤنڈیشن غیرجانبدار نہیں اور امداد کے بدلے فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی کی کوشش کر رہی ہے۔