Select Language
بین الاقوامی

خلیج تعاون کونسل نے جنوبی ایشیا کی بگڑتی صورتحال کو انتہائی تشویشناک قرار دیدیا

جدہ:خلیج تعاون کونسل نے جنوبی ایشیا کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔خلیج تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل جاسم البدیوی نے پہلگام میں سیاحوں پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے تحمل کا مظاہرہ کرنے، پاکستان اور بھارت پر بات چیت کی زبان کو ترجیح دینے پر زور دیا۔جاسم البدیوی نے بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق اختلافات کے حل کیلئے پرامن ذرائع اختیار کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا، دہشت گردی کی مخالفت میں خلیج تعاون کونسل کے اصولی مؤقف کا بھی اعادہ کیا۔خلیج تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل کا یہ بھی کہنا تھا کہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق جموں و کشمیر کے مسئلے کا پرامن حل تلاش کرنے کیلئے بین الاقوامی برادری اپنی کوششیں تیز کرے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button