Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی
Trending

ہمارے خلاف کارروائی کیلئے سرزمین استعمال نہ ہونے دیں، ایران کی خلیجی ممالک کو سخت وارننگ

تہران: ایران نے بحرین سمیت خطے کے دیگر ممالک کو خبردار کیا ہے کہ وہ اپنی سرزمین، فوجی اڈے یا فضائی حدود ایران کے خلاف کسی بھی حملے کے لیے استعمال نہ ہونے دیں، بصورت دیگر تہران کی جانب سے جواب دیا جائے گا۔یہ انتباہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی تیسری کمیٹی میں ایران کے مستقل مشن کے دوسرے سیکریٹری علی کریمی مقام نے دیا۔علی کریمی مقام نے بحرین کے نمائندے کی جانب سے انسانی حقوق سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بحرین نے ان حالات اور واقعات کے پس منظر کو نظر انداز کیا ہے جن کے نتیجے میں موجودہ صورتحال پیدا ہوئی۔ایرانی سفارت کار نے بحرین کے اس مؤقف کو بھی مسترد کیا کہ وہ موجودہ صورتحال میں متاثرہ فریق ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بحرین نے ایران کے خلاف مبینہ غیر قانونی امریکی جنگ کے لیے اپنی سرزمین، فوجی اڈے اور فضائی حدود فراہم کیں۔انہوں نے کہا کہ جو ملک اپنے ہمسایہ ملک کے خلاف کسی غیر قانونی جنگ کے لیے اپنی سرزمین اور دیگر سہولیات فراہم کرے، اسے بعد میں اس کے ممکنہ نتائج پر حیرت کا اظہار نہیں کرنا چاہیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button