Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی
Trending

عالمی فوجداری عدالت نے افغان طالبان کے سینئر رہنماؤں کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے

عالمی فوجداری عدالت نے افغان طالبان سپریم لیڈر ملا ہیبت اللہ اخونزادہ، چیف جسٹس عبدالحکیم حقانی طالبان رہنما حبیب اللہ آغا اور ندا محمد ندیم کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے ہیں۔چاروں وارنٹس جولائی سے ستمبر 2025ء کے دوران جاری کیے گئے تھے، جنہیں خفیہ رکھا گیا. طالبان رہنماؤں پر انسانیت کے خلاف جرائم، خواتین و لڑکیوں کے خلاف منظم جبر کا الزام ہے۔عالمی فوجداری عدالت کا اپنی فیصلے میں کہنا تھا کہ طالبانان قیادت صنفی بنیادوں پر خواتین، لڑکیوں اور دیگر افراد کو نشانہ بنا رہی ہے۔ طالبان پالیسی کے تحت خواتین و لڑکیوں کے بنیادی حقوق شدید متاثر ہوئے۔خواتین و لڑکیوں کو تعلیم، نقل و حرکت، اظہار، سوچ، ضمیر اور مذہبی آزادی سے محروم کیا گیا، طالبان پالیسیوں کی مخالفت یا خواتین و لڑکیوں کی حمایت کرنے والوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔مبینہ جرائم 15 اگست 2021 سے کم از کم 20 جنوری 2025 تک جاری رہے. عدالتی دستاویزات میں قتل، قید، تشدد، عصمت دری، جبری گمشدگی بارے سنگین خلاف ورزیوں کا ذکر ہے۔صنفی بنیادوں پر جبر میں براہِ راست تشدد کے ساتھ نظامی و ادارہ جاتی نقصان بھی شامل ہے، آئی سی سی پراسیکیوٹر نے پہلے دو وارنٹس کے لیے 23 جنوری 2025ء کو درخواست دی تھی. آئی سی سی ججز نے پہلے دو وارنٹس کا 8 جولائی 2025ء کو اجراء کیا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button