Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی

وفاقی وزارت داخلہ کے زیرِ انتظام پاکستان کا سب سے بڑا خدمت مرکز کراچی میں قائم ہوگا

کراچی ( آصف اقبال ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے آئی آئی چندریگر روڈ پر وزارت داخلہ کے دفتر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے کراچی میں وفاقی وزارت داخلہ کے زیرِ انتظام ملک کے سب سے بڑے گرینڈ خدمت مرکز کے قیام کے حوالے سے اہم ہدایات جاری کیں۔محسن نقوی نے کہا کہ گرینڈ خدمت مرکز میں وزارت داخلہ کے تمام متعلقہ اداروں کے کاؤنٹرز قائم کیے جائیں گے، جہاں شہریوں کو ایک ہی چھت تلے پاسپورٹ، شناختی کارڈ، اسلحہ لائسنس، مختلف این او سیز اور دیگر ضروری سہولیات فراہم کی جائیں گی۔وفاقی وزیر داخلہ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ خدمت مرکز کا ماسٹر پلان 10 روز کے اندر تیار کرکے پیش کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ماسٹر پلان کی تیاری میں شہریوں کی سہولت سمیت تمام ضروری تقاضوں کو مدنظر رکھا جائے۔محسن نقوی نے کہا کہ خدمت مرکز کا بنیادی مقصد شہریوں کو مختلف سرکاری خدمات کے حصول کے لیے الگ الگ دفاتر کے چکر سے نجات دلانا اور تمام متعلقہ سہولیات ایک ہی چھت تلے فراہم کرنا ہے۔وفاقی وزیر داخلہ نے گرینڈ خدمت مرکز کے قیام کے لیے تمام ضروری اقدامات یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button