Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی

بانی پی ٹی آئی کی بہنوں سے ملاقات، ادویات اور کپڑوں کی عدم فراہمی کا دعویٰ، جیل میں بھوک ہڑتال

لاہور ( آصف اقبال ) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی معین ریاض قریشی نے اپنے ویڈیو بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں علیمہ خان، نورین خان اور ڈاکٹر عظمیٰ خان کو جیل مینوئل کے مطابق ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی، جبکہ انہیں ادویات اور کپڑے بھی فراہم نہیں کیے جا رہے۔معین ریاض قریشی کے مطابق گزشتہ روز انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیشی کے موقع پر ان کی پی ٹی آئی رہنما فلک جاوید سے ملاقات ہوئی، جہاں فلک جاوید نے انہیں بانی پی ٹی آئی کی بہنوں سے متعلق صورتحال سے آگاہ کیا۔اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی نے بتایا کہ علیمہ خان، نورین خان اور ڈاکٹر عظمیٰ خان مبینہ طور پر اپنے ساتھ روا رکھے جانے والے سلوک کے خلاف جیل میں بھوک ہڑتال پر ہیں۔معین ریاض قریشی کے مطابق جب پی ٹی آئی رہنماؤں عالیہ حمزہ، صنم جاوید اور فلک جاوید کو بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی بھوک ہڑتال کا علم ہوا تو انہوں نے بھی جیل میں بھوک ہڑتال شروع کر دی۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں کو فوری طور پر جیل مینوئل کے مطابق ملاقات کی اجازت دی جائے اور انہیں ضروری ادویات اور کپڑے فراہم کیے جائیں۔معین ریاض قریشی نے کہا کہ جیل میں قید افراد کے ساتھ قانون اور جیل مینوئل کے مطابق سلوک کیا جانا چاہیے اور مبینہ شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button