Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی

وزیراعظم کی پی ٹی آئی کو لانگ مارچ ختم کرکے مذاکرات کی پیشکش

اسلام آباد (آصف اقبال) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے تحریک انصاف کو لانگ مارچ اور دھرنے ختم کرکے حکومت کے ساتھ بامعنی مذاکرات کی پیشکش کردی۔اسلام آباد میں کشمیر چوک انڈرپاس کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ بدقسمتی سے دھرنوں اور لانگ مارچ کے سائے ایک بار پھر نمودار ہو رہے ہیں، حالانکہ حکومت نے پی ٹی آئی قیادت کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کرنے کی کوشش کی۔انہوں نے کہا کہ حکومتی کمیٹی نے اسپیکر چیمبر میں پی ٹی آئی وفد سے دو روز مذاکرات کیے اور امید تھی کہ بات چیت کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے، تاہم پی ٹی آئی وفد نے طے شدہ معاملات میں تبدیلی کا مطالبہ کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ دھرنوں اور لانگ مارچ کی سیاست کا پہلا نشانہ ملکی معیشت بنتی ہے۔ حکومت نے ڈھائی برس کی محنت سے معیشت کو مستحکم کیا، ترسیلات زر اور آئی ٹی برآمدات میں اضافہ ہوا اور پاکستان کی عالمی سطح پر ساکھ بہتر ہوئی ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ ملکی ترقی کا پہیہ دوبارہ روکنے کی کوشش کسی کے مفاد میں نہیں۔ قانون اپنا راستہ اختیار کرے گا اور منفی پروپیگنڈے کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔وزیراعظم نے پی ٹی آئی قیادت سے کہا کہ لانگ مارچ اور دھرنے ختم کریں تو حکومت مذاکرات کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے اور قوم چاہتی ہے کہ پاکستان محنت، امانت اور دیانت کے ساتھ ترقی کی راہ پر آگے بڑھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کشمیر کے حوالے سے کہا کہ ان شاء اللہ ایک دن شاہراہ کشمیر سری نگر تک پہنچے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button