Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی

مغربی کنارے کے ساتھ بھی وہی کرنا چاہیے جو غزہ کے ساتھ کیا ہے، اسرائیلی وزیر خزانہ

اسرائیلی وزیر خزانہ بیزالیل اسموٹریچ نے حکومت سے مقبوضہ مغربی کنارے میں غزہ کی طرح جنگ شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔اسموٹریچ نے اسرائیلی اخبار یدیوتھ احرونوت کو بتایا کہ تل ابیب کو مغربی کنارے کے ساتھ وہی کرنا چاہیے جو غزہ میں کیا۔ اسموٹریچ نے فلسطینی اتھارٹی کو ختم کرنے کا اپنا مطالبہ دہرایا جو مغربی کنارے کے کچھ حصوں پر محدود کنٹرول رکھتی ہے۔واضح رہے کہ اکتوبر 2023 میں جب سے اسرائیل نے غزہ کی پٹی پر اپنی جنگ شروع کی ہے، اسرائیلی فوج اور قابضین نے مغربی کنارے میں حملے تیز کر دیے ہیں،فلسطینیوں کے اعداد و شمار کے مطابق 1206 سے زیادہ فلسطینی ہلاک، 13300 سے زیادہ زخمی اور تقریباً 26000 کو گرفتار کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button