Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی

لبنان کی صورتحال پر مجتبیٰ خامنہ ای کا سخت ردعمل، بڑی طاقتوں سے امیدیں باندھنے والوں کو خبردار کردیا

ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے لبنان کی موجودہ صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے ان لوگوں کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے جو بڑی طاقتوں سے امیدیں وابستہ کیے ہوئے ہیں۔مجتبیٰ خامنہ ای نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک بیان میں کہا کہ لبنان کی موجودہ صورتحال نے ان لوگوں کو ذلت سے دوچار کیا ہے جو بالادست طاقتوں کے جھوٹے وعدوں پر اپنی امیدیں قائم کرتے ہیں۔ایرانی سپریم لیڈر نے اپنے مختصر بیان میں کسی ملک یا حکومت کا نام واضح طور پر نہیں لیا تاہم ان کا یہ تبصرہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب لبنان بھی خطے میں جاری ایران، امریکا اور اسرائیل سے متعلق کشیدگی اور فوجی کارروائیوں سے متاثر ہے۔ لبنان میں حزب اللہ اور اسرائیلی افواج کے درمیان جاری کشیدگی بھی وسیع تر علاقائی تنازع کا اہم حصہ بن چکی ہے۔ایران نے ماضی میں حزب اللہ کی حمایت کو اپنی علاقائی پالیسی کا اہم حصہ قرار دیا ہے، جبکہ تہران کی جانب سے جون کے مفاہمتی سمجھوتے کے بعد بھی لبنان میں اسرائیلی کارروائیوں کے خاتمے کو اہم شرط کے طور پر پیش کیا گیا تھا۔مجتبیٰ خامنہ ای کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی اور سفارتی حل کے لیے ثالثی کی کوششیں بھی جاری ہیں۔ حالیہ رابطوں میں قطر سمیت دیگر ثالث دونوں فریقوں کے درمیان اختلافات کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، تاہم اہم معاملات پر دونوں کے مؤقف میں اب بھی اختلاف موجود ہے۔ ایرانی سپریم لیڈر اس سے قبل بھی آبنائے ہرمز، علاقائی تنازع اور ایران کے خلاف کارروائیوں کے حوالے سے سخت بیانات دے چکے ہیں۔ ان کے حالیہ بیان کو بھی لبنان کی صورتحال اور خطے میں جاری وسیع تر کشیدگی کے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button