Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
شوبز

سوشل میڈیا ٹرولنگ پر کترینہ کیف کا ردعمل، خود کو قبول کرنے کا پیغام

بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف نے زندگی کے مختلف مراحل میں خود کو قبول کرنے اور دوسروں کی رائے کو اپنی ذات پر حاوی نہ ہونے دینے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔ ان کا یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب حال ہی میں ایک عوامی تقریب میں شرکت کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے جسمانی خدوخال اور وزن سے متعلق تبصرے کیے گئے تھے۔لندن میں اپنے برانڈ کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے 43 سالہ اداکارہ نے آن لائن تنقید کا براہ راست ذکر نہیں کیا، تاہم ان کی گفتگو کا مرکزی نکتہ خود اعتمادی اور اپنی ذات کو قبول کرنا تھا۔ ایک سوال کے جواب میں کترینہ نے کہا کہ زندگی میں کبھی لوگ آپ کی تعریف کرتے ہیں، لیکن بعض اوقات انسان کو خود اپنا سب سے بڑا حوصلہ بننا پڑتا ہے۔انہوں نے اس سوچ کو اپنے بیوٹی برانڈ کے نعرے ’’اِٹس اوکے ٹو بی یو‘‘ سے جوڑا، جس کا مفہوم ہے کہ انسان کو چاہیے کہ وہ جیسا بھی ہے، خود کو قبول کرے اور اپنی اصل شخصیت کے ساتھ مخلص رہے۔کترینہ کے مطابق زندگی ایک جیسی نہیں رہتی۔ کچھ ادوار میں انسان کو محسوس ہوتا ہے کہ وہ ہر کام بہترین انداز میں کر رہا ہے، جب کہ کبھی ایسا وقت بھی آتا ہے جب اسے لگتا ہے کہ وہ کچھ بھی ٹھیک نہیں کر پا رہا۔ اسی طرح کبھی انسان خود کو اپنی بہترین حالت میں محسوس کرتا ہے اور کبھی اس مقام تک پہنچنے کے سفر سے گزر رہا ہوتا ہے۔اداکارہ نے کہا کہ زندگی کے ان تمام مراحل کو غیر ضروری دباؤ کے بغیر قبول کرنا چاہیے اور ہر بات کو خود پر حاوی نہیں ہونے دینا چاہیے۔ ان کے خیال میں خود کو ضرورت سے زیادہ سنجیدگی سے لینے کے بجائے حالات کو سمجھنا اور اپنے ساتھ نرمی برتنا زیادہ اہم ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button