اے بی ڈی ویلیئرز کی دھواں دار بیٹنگ، دو میچز میں 16 چھکے جڑ کے 181 رنز بنا ڈالے

جنوبی افریقا کے سابق اسٹار بلے باز اے بی ڈی ویلیئرز نے ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں اپنی جارحانہ بیٹنگ سے شائقین کو ایک بار پھر حیران کردیا۔جنوبی افریقی چیمپئنز کی نمائندگی کرتے ہوئے ڈی ویلیئرز نے دو میچز میں 16 چھکے لگائے اور 181 رنز بنا ڈالے۔انہوں نے ویسٹ انڈیز چیمپئنز کے خلاف پہلے میچ میں صرف 39 گیندوں پر 70 رنز بنائے جس میں 4 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے۔دوسرے میچ میں انہوں نے مزید تباہ کن بیٹنگ کرتے ہوئے محض 40 گیندوں پر 111 رنز کی ناقابلِ یقین اننگز کھیلی۔ اس دوران انہوں نے 6 چوکے اور 11 چھکے لگائے۔مسٹر 360 کے نام سے مشہور ڈی ویلیئرز نے 2018 میں انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہا تھا تاہم ان کی بیٹنگ کی مہارت اور جارحانہ انداز اب بھی برقرار ہے۔وہ جنوبی افریقا کی جانب سے 114 ٹیسٹ، 228 ون ڈے اور 78 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیل چکے ہیںمسلسل دو فتوحات کے بعد جنوبی افریقی چیمپئنز کا اگلا مقابلہ ہفتے کو شارجہ میں بھارت چیمپئنز سے ہوگا۔



