عام کمپیوٹر کی جگہ اب اے آئی سپر کمپیوٹر استعمال ہونگے، سسٹم کب لانچ ہوگا؟

عام کمپیوٹر کی جگہ اب اے آئی سپر کمپیوٹر استعمال ہونگے، سسٹم کب لانچ ہوگا؟

اے آئی ٹیکنالوجی کے اس دور میں، اگر آپ اپنا ذاتی اے آئی سپر کمپیوٹر تلاش کر رہے ہیں تو Nvidia کے پاس آپ کے لیے اچھی خبر ہے۔چِپ بنانے والی کمپنی اینویڈیا نے کنزیومر الیکٹرانک شو (CES) میں اعلان کیا کہ وہ مئی میں پروجیکٹ Digits کے نام سے ایک پرسنل اے آئی سپر کمپیوٹر لانچ کر رہی ہے۔ڈیجیٹس ایک نئی GB10 گریس بلیک ویل سُپرچِپ ہے جو اے آئی پروگراموں کو چلانے کے لیے بڑی مقدار میں پروسیسنگ پاور رکھتی ہے۔ صرف یہی نہیں، یہ ڈیسک پر فٹ بھی ہوسکتا ہے اور عام پاور کیبل سے بھی چلایا جاسکتا ہے۔یہ ڈیسک ٹاپ سائز کا سسٹم اے آئی پروگراموں کو 200 بلین پیرامیٹرز کے ساتھ پروسیس کر سکتا ہے۔ اس کی ابتدائی قیمت 3000 ڈالرز ہے۔اینویڈیا کے سی ای او جینسن ہوانگ نے پریس ریلیز میں کہا کہ اے آئی ہر صنعت کے لیے ہر ایپلیکیشن میں مرکزی کردار ادا کرے گی۔ یہ گریس بلیک ویل سُپرچِپ لاکھوں ڈویلپرز کے پاس ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر سائنسدان، اے آئی محقق اور طالب علم کے ڈیسک پر ایک اے آئی سپر کمپیوٹر کا ہونا انہیں اے آئی کو اس دور کے مطابق ڈھالنے کا اختیار دیتا ہے۔

kamran