مصر میں قدیم سونے کی زبانیں اور ناخن دریافت
ماہرین آثار قدیمہ نے حال ہی میں مصر میں کھدائی کے دوران غیر معمولی نمونے دریافت کیے ہیں جن میں سونے سے بنی زبانیں اور ناخن شامل ہیں۔مصری وزارت سیاحت اور نوادرات نے ایک فیس بک پوسٹ میں اس کھوج کا اعلان کیا۔ یہ اشیاء البحناسہ میں آثار قدیمہ کے مقام سے ملی ہیں،جو گورنریٹ مینیا میں واقع ہے۔حکام کا اندازہ ہے کہ یہ نمونے بطلیما کے دور کے ہیں جب مقدونیہ کے یونانیوں نے مصر پر 305 قبل مسیح سے 30 قبل مسیح تک کنٹرول حکومت کی۔ایک پریس ریلیز میں وزارت سیاحت نے بتایا کہ مختلف تعویذ اور جار ملے ہیں جن میں را، آئسس، ہورس اور اوسیرس دیوتاؤں کی تصویر کشی کی گئی ہے، اس کے علاوہ 13 انسانی زبانیں اور سونے کے ناخن بھی ملے ہیں۔بارسلونا یونیورسٹی اور شکاگو یونیورسٹی کی طرف سے مشترکہ آثار قدیمہ کے مشن نے رنگین کندہ کاری اور تحریروں کے علاوہ دیگر منفرد آثار قدیمہ کے آرٹیفکیٹس کے ساتھ متعدد بطلیما کے مقبروں کو بھی دریافت کیا ہے۔