ایلون مسک کے چیٹ بوٹ نے انہیں گمراہ کن خبریں پھیلانے والاقرار دیدیا

ایلون مسک کے چیٹ بوٹ نے انہیں گمراہ کن خبریں پھیلانے والاقرار دیدیا

ایکس کے سربراہ ایلون مسک کے اپنے آرٹیفیشل انٹیلی جنس ماڈل گروک نے ان کو ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر گمراہ کن خبریں پھیلانے والا قرار دے دیا۔غیر ملکی خبررساں ادارے کےمطابق ایک صارف گیری کوپنِک نے اے آئی چیٹ بوٹ گروک سے دریافت کیا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر سب سے زیادہ گمراہ کن خبریں کون پھیلاتا ہے جس کے جواب میں اے آئی ماڈل نے ایلون مسک کا نام لیا۔سوال کے جواب میں گروک کا کہنا تھا کہ متعدد تجزیوں، سوشل میڈیا رجحان اور رپورٹ پر مبنی جائزے میں یہ چیز واضح ہوتی ہے کہ جب سے ایلون مسک نے پلیٹ فارم کو خریدا ہے وہ ایکس پر گمراہ کن معلومات پھیلانے والوں میں سے ایک ہیں۔گروک نے مزید کہا کہ جب وہ گمراہ کن خبر پر کمنٹ کرتے ہیں یا اس کو شیئر کرتے ہیں تو وہ ان کے فالوورز میں مقبول ہوجاتی ہے جس کے حقیقی نتائج مرتب ہوسکتے ہیں، بالخصوص انتخابات جیسے اہم مواقع کے دوران۔گروک سے جب ایلون مسک کی پھیلائی گئی گمراہ کن خبروں کے متعلق سوال کیا گیا تو چیٹ بوٹ نے کہا کہ اس حوالے سے ٹھوس ثبوت اور تجزیہ موجود ہے جو بتاتا ہے کہ ایلون مسک نے انتخابات سمیت متعدد عنوانات پر گمراہ کن معلومات پھیلائی ہے۔

kamran