آواز کی چھ گنا رفتار سے چلنے والا ہائپرسونک مسافر طیارہ
بیجنگ: چین ایک ہائپر سونک مسافر طیارہ تیار کر رہا ہے جو کونکورڈ کے مقابلے میں چھ گنا تیز رفتار سے سفر کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔“نانکیانگ نمبر 1″ کے ایک متاثر کن پروٹو ٹائپ سے پتہ چلا ہے کہ یہ طیارہ اپنی برق رفتاری کی وجہ سے دو گھنٹے سے بھی کم وقت میں دنیا کے کسی بھی حصے تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔چین کے فوجیان صوبے کی ایک لیبارٹری میں کو سخت آزمائش کی گئی جس کا مقصد اگلی دہائی تک ایک اور امید ہے کہ ایک ہائپر سونک مسافر طیارے کا حصول ہے۔چھوٹے پروٹو ٹائپ کا استعمال کرتے ہوئے ابتدائی تجربات کامیاب ثابت ہوئے ہیں جبکہ 2025 کے لئے پہلے سے ہی مکمل سائز کی آزمائشی پروازوں کی منصوبہ بندی کر دی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق بغیر پائلٹ کے طیارے کا وزن صرف 500 کلو گرام ہوگا۔یہ پرواز کرتے وقت ماک 6 (آواز کی رفتار سے چھ گنا تیز رفتار) تک کی ناقابل یقین رفتار سے بھی سفر کرنے کے قابل ہوگا ۔یہ رفتار ٹربوفین، راکٹ اور ریم جیٹ انجنوں سے مل کر آئے گی۔اس منصوبے کی ابتدائی تصاویر میں دو ریم جیٹ انجن، ایک چھوٹا راکٹ اور دو ٹربائن انجن دکھائے گئے ہیں جو “ایم ٹی آر آر” ڈیزائن میں شامل ہیں۔