کیمیکل سے پاک کاربن کشید کرنے کے لیے نیا طریقہ وضع

کیمیکل سے پاک کاربن کشید کرنے کے لیے نیا طریقہ وضع

سائنس دانوں نے کاربن ذخیرہ کرنے کا ایک نیا طریقہ وضع کیا ہے جو کیمیکل سے پاک عمل کا استعمال کرتے ہوئے کاربن ڈائی آکسائیڈ ہائیڈریٹس کی تشکیل کو تیز کرتا ہے۔یہ تکنیک، جو کاربن ڈائی آکسائیڈ کو سمندر برد کرنے کے لیے برف نما مستحکم مٹیریل میں بدلتا ہے، ماحول سے کاربن کی مقدار میں وضح کمی لا کر موسمیاتی تغیر سے روایتی طریقوں سے مؤثر انداز میں نمٹ سکتا ہے۔ماحول سے کاربن کشید کرنے کا یہ طریقہ یونیورسٹی آف ٹیکساس کے محققین نے وضع کیا ہے جو روایتی طریقوں سے کہیں زیادہ تیزی سے کام کرتا ہے۔اے سی ایس سسٹینیبل کیمسٹری اینڈ انجینئرنگ میں شائع ہونے والی نئی تحقیق میں سائنس دانوں کی ٹیم نے تیزی سے کاربن ڈائی آکسائیڈ ہائیڈریٹس بنانے کی تکنیک پیش کی۔یہ برف نما منفرد مٹیریل کاربن ڈائی آکسائیڈ کو سمندر میں دفن کرتے ہوئے ان کو ماحول میں دوبارہ خارج ہونے سے روک سکتے ہیں۔کاربن ڈائی آکسائیڈ گرین ہاؤس گیس کی سب سے عام گیس ہے جو موسمیاتی تغیر کا ایک بڑا سبب ہے۔

kamran

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے