نیول انجنیئرنگ کالج کے طلبا نے پاکستان کی پہلی اربن الیکٹریکل کار تیار کرلی
کراچی: پاکستان نیول انجنیئرنگ کالج کےطلبا نے شہری استعمال کے لیے پاکستان کی پہلی بجلی سے چلنے والی کارتیارکرلی،کم وقت میں چارج ہوجانے والی کارکا نام آزادرکھا گیا ہے۔پاکستان نیول انجیئرنگ کالج کراچی کے طلبا پرمشتمل ٹیم نے سن 2009 سے شروع ہونے والے تخلیقی سفرکے دوران عصرحاضرکے تقاضوں سے ہم آہنگ پاکستان کی پہہلی اربن الیکٹریکل وہیکل تیارکرلی،جس کی رونمائی کی تقریب مقامی ہوٹل میں ہوئی۔تقریب کے مہمان خصوصی ایم ڈی،پاکستان نیوی ڈاکیارڈ مظہرمحمود ملک تھے، ماضی سے حال تک کے دوران یہ 17 ویں کارہے، جو پاکستان نیول انجنیئرنگ کالج کے اسٹوڈنٹس پرمشتمل ٹیم نے تیارکی ہے۔موجودہ الیکٹریکل گاڑیوں سے ایک قدم آگے یہ موٹرکار ایک مرتبہ قلیل وقت کے لیے چارجنگ کے بعد متواتر200 کلومیٹرکا فاصلہ طےکرسکتی ہے، مذکورہ کار کی تیاری میں لگ بھگ ایک سال کا عرصہ لگا،جس میں لوہے،پلاسٹک،شیشے کے علاوہ کافی حد تک فائبرکا بھی استعمال کیا گیا ہے،جبکہ اس گاڑی کی ہموارنقل وحرکت کے لیے خصوصی ٹائرزبھی نصب کیے گئے ہیں۔