گوگل کی جانب سے اے آئی کیمرا فیچرزکا اجراء شروع
کیلیفورنیا: ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے اپنے اے آئی کیمرا فیچرز آئی فون صارفین سمیت سب کے لیے جاری کرنا شروع کردیے۔کمپنی کے مشہور میجک ایڈیٹر ٹول کا دنیا بھر کے اسمارٹ فون صارفین کو بے صبری سے انتظار تھا۔ یہ فیچر استعمال کرتے ہوئے صارفین تصاویر میں موجود اشیاء کی جگہ باآسانی تبدیل کر سکتے ہیں۔اس ٹول میں فوٹو ان بلر اور میجک ایریز جیسے متعدد دیگر فیچرز بھی شامل کیے جائیں گے۔اس سے پہلے تک صرف گوگل فوٹو صارفین معاوضے کے عوض اس فیچر کو استعمال کرتے تھے یا وہ صارفین جن کے پاس تازہ ترین گوگل پکسل اسمارٹ فون کو استعمال کر سکتے تھے۔گزشتہ ماہ کمپنی کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ مئی کی 15 تاریخ سے یہ فیچر تمام صارفین کے لیے مفت دستیاب ہوگا۔ تاہم، 15 مئی آنے کے بعد کوئی اپ ڈیٹ صارفین کو موصول نہیں ہوئی۔کچھ دن بعد گوگل پکسل کا پرانا ماڈل رکھنے والے کچھ صارفین نے بتایا کہ یہ فیچر ان کی ڈیوائسز میں انسٹال ہو چکا ہے۔ البتہ، آئی فون صارفین کی جانب سے فیچر موصول ہونے کےمتعلق نہیں بتایا گیا ہے۔گوگل کے مطابق یہ فیچر بتدریج جاری کیا جائے گا جس کی وجہ سے اس کو سب تک پہنچنے میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔ان اے آئی کیمرافیچرز میں میجک ایریزر، ان بلر، اسکائی سجیشنز، کلر پوپ، ایچ ڈی آر ایفیکٹ فار فوٹوز اینڈ ویڈیوز، پورٹریٹ بلر، پورٹریٹ لائٹ،سنیمیٹک فوٹوز، اسٹائلز اِن کولاج ایڈیٹر اور ویڈیو ایفیکٹس شامل ہیں۔