یوٹیوب کے مقابلے میں ’ٹک ٹاک‘کا نیا فیچرلانے کی تیاری
آن لائن ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹِک ٹاک نے اپنے صارفین کے لیے نیا فیچر متعارف کرنے کا اعلان کیا ہے، مذکورہ فیچر یوٹیوب کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاک انتظامیہ نے اپنے منصوبوں میں بڑی تبدیلی کا اعلان کردیا جس کے تحت ٹک ٹاک ایپ صارفین کو کئی گھنٹوں پر مشتمل طویل ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔یہ اعلان ٹک ٹاک عہدیدار نے ایک ٹیکنالوجی ویب سائٹ کو دیے گئے انٹرویو میں کیا۔ ٹک ٹاک کے اس اعلان کو گوگل کی مقبول ویڈیو ایپلی کیشن یوٹیوب کے مدمقابل تصور کیا جارہا ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل ماہ جنوری میں ٹک ٹاک نے کچھ صارفین کے لیے ویڈیو دورانیے کو آدھے گھنٹے تک بڑھا دیا تھا جبکہ دیگر صارفین 10 منٹ کے شارٹس ہی ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کر سکتے ہیں۔ٹیکنالوجی ویب کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اگر ٹک ٹاک 60 منٹ کی ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کی اجازت دیتا ہے تو صارف کو ایک ایپی سوڈ متعدد حصوں میں تقسیم کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی، اس وقت ویڈیو بنانے والوں کو پلیٹ فارم پر 20 منٹ کی طویل ویڈیو اپ لوڈ کرنے کے لیے سبسکرپشن کی ضرورت ہوتی ہے۔