بغیر پروں کے پُر تعیش طیارے کا ڈیزائن پیش

بغیر پروں کے پُر تعیش طیارے کا ڈیزائن پیش

بارسیلونا: اسپینش ڈیزائنر نے مستقبل کےبغیر پروں والے ایک سپر سونک طیارے کا خیال پیش کیا ہے جس میں 300 مسافر پُر تعیش سفر کر سکیں گے۔اسپیس شپ کی طرح دکھنے والا یہ طیارہ انتہائی بلند رفتار سے پرواز کرتے ہوئے پانچ گھنٹوں سے کم وقت میں لندن سے نیو یارک پہنچ سکے گا۔بارسیلونا سے تعلق رکھنے والے ڈیزائنر آسکر وائنل کا کہنا تھا کہ اسکائی او وی ایوو میں بیڈ روم، سوئٹ، باتھ روم اور یہاں تک کہ شیف سمیت متعدد پُرتعین سہولیات موجود ہوں گی۔ان کا کہنا تھا کہ طیارے میں دو مسافروں کے لیے بیڈ روم، لِونگ روم اور شاور روم کے حامل پرائیویٹ کمرے ہوں گے۔ لِونگ روم میں مسافروں کے لیے ڈائننگ ٹیبل کے ساتھ ایک چمڑے کا ڈبل سیٹ سوفہ، ایک 32 انچ فلیٹ اسکرین ٹی وی، آواز ختم کرنے والے ہیڈ سیٹ، ایک آرام دہ ڈبل بیڈ، ایک فل ہائٹ شاور، وینیٹی یونٹ، باتھ روبز اور خدمت کے لیے باورچی موجود ہوگا۔دیگر مسافروں کے لیے انفرادی کیبنز ہوں گے جن میں کھڑکیوں کے بلائنڈز اور سلائیڈنگ دروازے ہوں گے۔یہ طیارہ اپنے خاص انجنوں کے بدولت ماک 1.5 (تقریباً 1150 میل فی گھنٹہ) کی بلند رفتار تک پرواز کر سکے گا۔پیش کیے گئے ڈیزائن میں دیکھ جا سکتا ہے کہ طیارے کے سانچے کو اس کے پروں کے ساتھ ملانے کے بعد اس کی شکل اسٹار وارز کے اسپیس شپ جیسی محسوس ہوتی ہے۔

kamran

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے