ایپل کی آئی فون صارفین کو مشکل سے نکالنے کے لیے کوشش جاری

ایپل کی آئی فون صارفین کو مشکل سے نکالنے کے لیے کوشش جاری

کیلیفورنیا: ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے آئی فون میں الارم کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے جاری کام کی تصدیق کر دی۔ذرائع کے مطابق حالیہ دنوں میں متعدد آئی فون صارفین نے الارم کے وقت پر نہ بجنے کی شکایات درج کیں۔ایپل نے اس مسئلے سے باخبر ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کمپنی اس مسئلے کو جلد حل کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔تاہم، اس بات کا علم نہیں ہے کہ اس مسئلے سے کتنے لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ ساتھ ہی کمپنی کی جانب اس بات کی تصدیق بھی نہیں کی گئی کہ آیا یہ بگ صرف آئی فون ماڈل تک محدود تھا یا آئی او ایس سافٹ ویئر کے مخصوص ورژن تک۔سوشل میڈیا صارفین نے بتایا ہے کہ فون کا ’اٹینشن اویئر فیچر‘ بند کر دینے سے انہیں اس مسئلے سے نمٹنے میں مدد ملی۔ یہ فیچر جب آن ہوتا ہے تو چیک کرتا ہے کہ آیا صارف اپنی ڈیوائس پر توجہ دے رہا ہے یا نہیں اور اگر توجہ دی جارہی ہوتی ہے تو بعض سیٹنگز میں تبدیلی واقع ہوجاتی ہے جس میں الرٹ یا الارم کی آواز میں کمی شامل ہے۔

kamran

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے