ایک سال میں پاکستانیوں نے موبائل فونز پر کتنے گھنٹے خرچ کیے؟ حیران کن اعداد وشمار

ایک سال میں پاکستانیوں نے موبائل فونز پر کتنے گھنٹے خرچ کیے؟ حیران کن اعداد وشمار

دنیا بھر سمیت پاکستان میں بھی موبائل فونز روزمرہ زندگی کی ضرورت اور استعمال عام ہو گیا ہے لیکن پاکستانیوں نے ایک سال میں کتنے گھنٹے اس پر خرچ کیے جان کر حیران رہ جائیں گے۔اے آر وائی نیوز کے مقبول مارننگ شو باخبر سویرا کی رپورٹ کے مطابق سال 2023 میں پاکستانیوں نے مجموعی طور پر 99 ارب گھنٹے موبائل فونز پر خرچ کیے جو دنیا بھر کے استعمال کا تقریباً 25 فیصد ہے کیونکہ دنیا بھر میں اس کا سال بھر میں استعمال 4 کھرب گھنٹے رہا۔رپورٹ کے مطابق پاکستان میں انٹرنیٹ کا استعمال کتنا بڑھ گیا ہے اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ایک سال میں ہر پاکستانی نے ماہانہ اوسطاً 7.5 جی بی انٹرنیٹ ڈیٹا استعمال کیا اور زیادہ تر مختلف ایپس ڈاؤن لوڈ کی گئیں۔ ڈاؤن لوڈ کی گئی ایپس کی تعداد ساڑھے تین ارب سے زائد رہی۔پاکستانیوں میں زیادہ مقبول ایپس ٹک ٹاک، موبائل لڈو گیم، اسنیپ چیٹ، فیس بک، انسٹا گرام رہیں اور 64 فیصد پاکستانیوں نے گیمز کی ایپس ڈاؤن لوڈ کیں جن پر 87 ملین ڈالر خرچ کیے گئے۔

kamran

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے