جرمنی میں قدیم تدفینی ٹیلے دریافت
میگڈیبرگ: جرمنی کے ایک شہر میں ماہرین آثار قدیمہ نے کئی قدیم تدفینی ٹیلے (burial mounds) دریافت کیے ہیں۔امریکا کے اسٹیٹ آفس فار ہیریٹیج مینجمنٹ اینڈ آرکیالوجی آف سیکسنی-انہالٹ (ایل ڈی اے) نے پریس ریلیز میں کہا کہ یہ مقام وسطی جرمن شہر میگڈیبرگ کے قریب یولنبرگ صنعتی علاقے میں واقع ہے۔ جہاں امریکی کمپنی انٹیل اپنے پلانٹس کی تعمیر کا منصوبہ بنا رہی ہے۔حکام نے بتایا کہ یہ تدفینی ٹیلے نیوولیتھک دور سے تعلق رکھتے ہیں۔ نیولیتھک دور اصل میں قدیم انسانوں میں تکنیکی ترقی کے آخری دور کو کہا جاتا ہے۔ماہرینِ آثار قدیمہ انٹیل پلانٹس کی تعمیر سے قبل 2023 سے اس علاقے کا جائزہ لے رہے ہیں۔ محققین نے دو تدفینی ٹیلوں کی نشاندہی کی جن کے بارے میں مانا جاتا ہے کہ وہ تقریباً 6000 سال پہلے کے ہیں۔ٹیلے ایک دوسرے سے تقریباً 650 فٹ کے فاصلے پر لکڑی کے حجروں کے اوپر بنائے گئے تھے جن میں سے ہر ایک میں متعدد قبریں ہیں۔ یہ تدفینی ٹیلے مشرق وسطیٰ کی بالبرگ ثقافت (تقریباً 4100 سے 3600 قبل مسیح) سے وابستہ ہیں۔