تمام جانوروں میں کونسا جانور معدومیت کے انتہائی قریب
معدومیت کا خطرہ سمندروں میں رہنے والے تمام ممالیہ جانوروں کو درپیش ہے تاہم ایک بدقسمت نوع اس خطرے کے انتہائی قریب ہے اور وہ ہے ویکیٹا (vaquita)۔سمندری ممالیہ جانوروں کو انسانوں کی جانب سے کئی خطرات لاحق ہیں جیسے رہائش گاہوں کی تباہی، آلودگی اور سمندری جہازوں کی زد میں آجانا وغیرہ تاہم ویکیٹاس کے معاملے میں کیس مختلف ہے۔ویکیٹا کی ممکنہ معدومیت کی وجہ غیر ذمہ دارانہ ماہی گیری، اور خاص طور پر خلیج میں مخصوص جالوں (gillnets) کا وسیع پیمانے پر استعمال ہے جس کے نتیجے میں اب کرہ ارض پر صرف 10 ویکیٹاس باقی رہ گئی ہیں۔ویکیٹاس کی اس تیزی سے کم ہوتی تعداد کی وجہ سے اگست 2023 میں بین الاقوامی وہیلنگ کمیشن (آئی ڈبلیو سی) نے پہلی مرتبہ معدومیت کا آفیشل الرٹ جاری کیا۔آئی ڈبلیو سی نے اپنے بیان میں کہا کہ تقریباً تیس سال کی بار بار وارننگ کے باوجود gillnets میں الجھنے کی وجہ سے ویکیٹا معدومیت کے قریب پہنچ چکی ہیں۔بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ ویکیٹا کو ناپید ہونے سے اس وقت تک نہیں روکا جاسکتا جب تک کہ گلنیٹس کو 100 فیصد فوری طور پر متبادل ماہی گیری کے محفوظ اوزاروں سے تبدیل نہیں کیا جاتا جو ویکیٹا اور ماہی گیروں کی روزی روٹی، دونوں کیلئے محفوظ ہو۔ اگر ایسا نہ ہوا تو بہت دیر ہو جائے گی۔