ٹیکنالوجی

زمین کی جانب آتی پُراسرار چمک کیا ہے؟

ہماری ملکی وے کہکشاں کے مرکز سے ایک پراسرار چمک زمین کی جانب آ رہی ہے جس کے متعلق سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ یہ روشنی کائنات کے بڑے رازوں میں سے ایک کو حل کرنے میں مدد کر سکتی ہے۔ملکی وے کے بیچ و بیچ موجود پھیلی ہوئی گیما شعاعوں کی یہ چمک برسوں سے ناقابلِ فہم تھی۔ تاہم، محققین کا ماننا ہے کہ یہ روشنی ممکنہ طور پر ڈارک کے ذرات کے تصادم یا نیوٹرون ستاروں کے گھومنے کا نتیجہ ہو سکتی ہے۔اگر قبل الذکر خیال درست ہے (یعنی یہ چمک ڈارک میٹر سے آرہی ہے) تو یہ ڈارک میٹر کے وجود کا اب تک کا پہلا ثبوت ہوسکتا ہے۔جان ہوپکنز کے ایک پروفیسر اور تحقیق کے شریک مصنف جوزف سلک کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ ڈارک میٹر کائنات میں غلبہ رکھتی ہے اور کہکشاؤں کو ایک ساتھ رکھتی ہے۔ گیما شعاعیں (بالخصوص اضافی روشنی جس کا مشاہدہ کہکشاں کے مرکز میں کیا جا رہا ہے) ڈارک میٹر کے لیے پہلا سراغ ہو سکتی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button