ٹیکنالوجی
اسپیس ایکس نے امریکی افواج کیلئے 21 سیٹلائٹس خلا میں روانہ کردیں

ایلون مسک کی خلائی ایجنسی اسپیس ایکس نے حال ہی میں امریکی افواج کے لیے 21 سیٹلائٹس کامیابی سے خلا میں روانہ کی ہیں۔رپورٹس کے مطابق یہ مشن فیلکن 9 راکٹ کے ذریعے انجام دیا گیا، جو فلوریڈا کے کیپ کیناویرل اسپیس فورس اسٹیشن سے لانچ ہوا۔یہ سیٹلائٹس امریکی فوجی کمیونیکیشن نیٹ ورک کو مضبوط بنانے اور خلائی نگرانی کے نظام کو بہتر کرنے کے منصوبے کا حصہ ہیں۔اسپیس ایکس کا کہنا ہے کہ اس مشن نے اسٹارشیلڈ پروگرام کے تحت فوجی استعمال کے لیے مخصوص سیٹلائٹس کو مدار میں پہنچایا، جو ڈیٹا سیکورٹی اور عالمی رابطے کے لیے تیار کیے گئے ہیں۔لانچ کے بعد فیلکن 9 کا پہلا حصہ کامیابی سے زمین پر واپس اتر آیا جو اسپیس ایکس کی ری یوز ایبل ٹیکنالوجی کی ایک اور کامیاب مثال ہے۔