ٹیکنالوجی

برطانیہ: ڈائنو سار کے قدموں کی سب سے بڑی دریافت

برطانیہ میں ڈائنوسار کے قدموں کے نشانات کی سب سے بڑی دریافت کر لی گئی۔برطانیہ کی اعزازی کاؤنٹی آکسفورڈ شائر میں دریافت ہونے والے قدموں کے یہ نشانات یورپ میں دریافت ہونے والے نشانات میں سب سے زیادہ رقبے پر ہیں۔قدموں کے نشانات ساروپوڈ (چار ٹانگوں پر چلنے والے سبزہ خور ڈائنو سار جس کی گردن اور دم لمبی ہوتی تھی) کے ہیں جو کہ 220 میٹر کے رقبے پر پھیلے ہوئے ہیں۔قدموں کے ان نشانات کے حوالے سے خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ سارو پوڈ کی نسل کیٹیوسارس کے ہیں جن کا سائز تقریباً 16 میٹر تک ہوتا تھا اور یہ 17 کروڑ 10 لاکھ برس سے 16 کروڑ 50 لاکھ سال قبل آج کے فرانس اور برطانیہ کے علاقے میں ہوا کرتے تھے۔آکسفورڈ یونیورسٹی میوزیم آف نیچرل ہسٹری اور یونیورسٹی آف برمنگھم کے محققین کی ٹیم نے وقوعہ سے گزرنے والے سیکڑوں انفرادی قدموں کے نشان دریافت کیے۔ ساروپوڈ کے ساتھ کچھ نایاب تین انگلیوں کے پنجوں کے نشانات بھی ملے جن کے متعلق خیال تھا کہ وہ گوشت خور ڈائنوسار میگالوسارس کے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button